حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مندرجہ ذیل روایت کتاب "أمالی صدوق" سے نقل کی گئی ہے۔ اس روایت کا متن اس طرح ہے:
قال الامیر المومنین علیه السلام:
ما مِنْ یَوْم یَمُرُّ عَلَی ابْنِ آدَم إلاّ قالَ لَهُ ذلِکَ الْیَوْمُ: یَابْنَ آدَم أنَا یَوُمٌ جَدیدٌ وَ أناَ عَلَیْکَ شَهیدٌ. فَقُلْ فیَّ خَیْراً، وَ اعْمَلْ فیَّ خَیْرَاً، أشْهَدُ لَکَ بِهِ فِی الْقِیامَةِ، فَإنَّکَ لَنْ تَرانی بَعْدَهُ أبَداً.
حضرت امام علی علیہ السلام نے فرمایا:
جو بھی نیا دن آتا ہے وہ انسان سے مخاطب ہو کر کہتا ہے کہ "اے ابن آدم! میں نیا دن ہوں، میں تمہارے اعمال اور گفتار (گفتگو) پر شاہد ہوں۔ کوشش کرو مجھ میں اچھی اور مفید بات کہو اور اچھا اور نیک کام انجام دو چونکہ میں قیامت کے دن تمہارے اعمال اور گفتار (گفتگو) پر گواہ ہوں گا اور جان لو کہ آج کا دن جب ختم ہو گا تو پھر مجھے دیکھ نہیں پاؤ گے (یعنی گزرا دن پھر کبھی واپس نہیں آئے گا)۔
أمالی صدوق، ص 95