حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مندرجہ ذیل روایت کتاب "کافى" سے نقل کی گئی ہے۔ اس روایت کا متن اس طرح ہے:
قال رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم:
مَنْ أُعْطِیَ لِسَاناً ذَاکِراً فَقَدْ أُعْطِیَ خَیْرَ الدُّنْیَا وَ الآخِرَةِ
حضرت پیغمبر اکرم صلى اللہ عليه و آلہ وسلم نے فرمایا:
جسے پروردگارِ عالم کا ذکر کرنے والی زبان عطا کی گئی تو گویا اسے دنیا و آخرت کی بھلائی عطا کر دی گئی۔(یعنی دنیا و آخرت کی بھلائی کا عمل "ذکرِ خدا" کرنا ہے)
کافى، جلد ۲، کتاب الدعاء، حدیث ۱