بدھ 9 فروری 2022 - 02:22
حدیث روز | ماہِ رجب میں ایک دن روزہ رکھنے کا ثواب

حوزہ / حضرت امام موسی کاظم علیہ السلام نے ایک روایت میں ماہِ رجب میں ایک دن روزہ رکھنے کے ثواب کی جانب اشارہ کیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،مندرجہ ذیل روایت کتاب "تہذيب الأحكام" سے نقل کی گئی ہے۔

اس روایت کا متن اس طرح ہے:

قال الکاظم علیه السلام:

رَجَبٌ نَهرٌ فِي الجَنَّةِ ، أَشَدُّ بَياضا مِنَ اللَّبَنِ وَأَحلَى مِنَ العَسَلِ ، مَن صامَ يَوما مِن رَجَبٍ سَقاهُ اللّهُ مِن ذَلِكَ النَّهرِ

حضرت امام موسی کاظم علیہ السلام نے فرمایا:

رجب بہشت میں ایک نہر کا نام ہے جو دودھ سے زیادہ سفید اور شہد سے زیادہ میٹھی ہے۔ جو شخص ماہِ رجب میں ایک دن روزہ رکھے گا تو خداوندِ عالم اسے اس نہر سے سیراب کرے گا۔

تہذيب الأحكام: ج ۴، ص ۳۰۶، ح ۹۲۴

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha