جمعرات 16 جنوری 2025 - 03:00
حدیث روز | ماہ رجب میں ایک روزہ رکھنے کا اجر و ثواب

حوزه / امام موسی کاظم علیه السلام نے ایک روایت میں ماہ رجب میں ایک دن روزہ رکھنے کے اجر و ثواب کی جانب اشارہ فرمایا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، مندرجہ روایت کتاب "من لایحضرہ الفقیہ" سے نقل کی گئی ہے۔ اس روایت کا متن اس طرح ہے:

قال الامام الکاظم علیه السلام:

رَجَـبٌ نَهْـرٌ فِى الْجَنَّـةِ أَشَدُّ بَياضا مِنَ اللَّبَنِ وَ أَحْلى مِنَ الْعَسَلِ، فَمَن صامَ يَوْما مِنْ رَجَبٍ سَقاهُ اللّه ُ مِنْ ذلِكَ النَّهْرِ

امام موسی کاظم علیه السلام نے فرمایا:

رجب بہشت میں ایک نہر کا نام ہے جو دودھ سے زیادہ سفید اور شہد سے زیادہ میٹھی ہے۔ پس جو بھی ماہ رجب میں ایک دن روزہ رکھے گا تو خداوند متعال اسے اس نہر سے سیراب فرمائے گا۔

من لایحضرہ الفقیه ، ج2، ص 56،ح 2

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha