۸ تیر ۱۴۰۳ |۲۱ ذیحجهٔ ۱۴۴۵ | Jun 28, 2024
حدیث روز

حوزہ / رسول اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ایک روایت میں مکہ اور مدینہ میں موت آجانے کے اجر کو بیان فرمایا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، مندرجہ ذیل روایت کتاب" من لایحضرہ الفقیہ" سے نقل کی گئی ہے۔اس روایت کا متن اس طرح ہے:

قال رسول اللہ صلی الله علیه وآله:

مَنْ ماتَ فی احَدِ الْحَرَمَیْنِ مَکَّةَ وَ الْمَدینَةِ لَمْ یُعْرَضْ وَ لَمْ یُحاسَبْ وَ ماتَ مُهاجِراً الَی اللَّهِ عزَّوَجلّ وَ حُشِرَ یَوْمَ الْقیامَةِ مَعَ اصْحابِ بَدْر

پیغمبر اکرم صلی اللہ علیه وآله وسلم نے فرمایا:

جسے دو حرموں (یعنی مکہ اور مدینہ) میں سے کسی ایک میں موت آ جائے تو اسے قیامت کے دن (نامہ) اعمال لینے اور محاسبے کے لیے حاضر نہیں کیا جائے گا اور اس کی موت کو خدا کی طرف ہجرت شمار کیا جائے گا اور وہ قیامت کے دن اصحاب (اور شہدائے) بدر کے ساتھ محشور ہو گا۔

من لایحضرہ الفقیه، ج 2، ص 565

تبصرہ ارسال

You are replying to: .