حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، مندرجہ ذیل روایت کتاب "احتجاج" سے نقل کی گئی ہے۔
اس روایت کامتن اس طرح ہے:
قال الامام الھادی علیه السلام:
مَن تَواضَعَ فِِی الدُّنیا لِاخوانِهِ فَهُوَ عِندَ اللهِ مِنَ الصِّدّیقینَ وَ مِن شیعَةِ عَلِیِّ بنِ أَبِی طالبٍ علیه السلام حَقّاً
امام ہادی علیہ السلام نے فرمایا:
جو اپنے دینی بھائی سے انکساری سے پیش آئے، بے شک وہ خدا کے نزدیک صدیقین اور امیر المؤمنين علی بن ابیطالب کے شیعوں میں سے ہو گا۔
احتجاج، ج 1، ص 460