حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، مندرجہ ذیل روایت کتاب "نہج البلاغہ" سے نقل کی گئی ہے۔ اس روایت کا متن اس طرح ہے:
قال اميرالمؤمنين عليه السلام:
الْحِلْمُ غِطَاءٌ سَاتِرٌ، وَ الْعَقْلُ حُسَامٌ قَاطِعٌ؛ فَاسْتُرْ خَلَلَ خُلُقِكَ بِحِلْمِكَ، وَ قَاتِلْ هَوَاكَ بِعَقْلِكَ
اميرالمؤمنين حضرت علی علیہ السلام نے فرمایا:
حلم وتحمل؛ ڈھانکنے والا پردہ اور عقل (گویا) کاٹنے والی تلوار ہے۔ لہذا اپنے اخلاق کے کمزور پہلو کو حلم و بردباری سے چھپاؤ اور اپنی عقل سے خواہشاتِ نفسانیہ کا مقابلہ کرو"۔
نہج البلاغہ، حکمت نمبر 424