۱۸ شهریور ۱۴۰۳ |۴ ربیع‌الاول ۱۴۴۶ | Sep 8, 2024
حدیث روز

حوزہ / امیرالمؤمنين حضرت علی علیه السلام نے ایک روایت میں تین نصیحتیں بیان فرمائی ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، مندرجہ ذیل روایت کتاب "نہج البلاغہ" سے نقل کی گئی ہے۔ اس روایت کا متن اس طرح ہے:

قال امیرالمؤمنين عليه السلام:

مَنْ أَصْلَحَ سَرِيرَتَهُ، أَصْلَحَ اللَّهُ عَلَانِيَتَهُ؛ وَ مَنْ عَمِلَ لِدِينِهِ، كَفَاهُ اللَّهُ أَمْرَ دُنْيَاهُ؛ وَ مَنْ أَحْسَنَ فِيَما بَيْنَهُ وَ بَيْنَ اللَّهِ، أَحْسَنَ اللَّهُ مَا بَيْنَهُ وَ بَيْنَ النَّاسِ

امیرالمؤمنين حضرت علی علیه السلام نے فرمایا:

جو اپنے اندرونی حالات کو درست رکھتا ہے، خدا اس کے ظاہر کو بھی درست کر دیتا ہے۔ اور جو دین کے لیے سرگرم عمل ہوتا ہے، اللہ اس کے دنیا کے کاموں کو پورا کر دیتا ہے اور جو اپنے اور اللہ کے درمیان خوش معاملگی رکھتا ہے، خدا اس کے اور بندوں کے درمیان کے معاملات ٹھیک کر دیتا ہے۔

نہج البلاغہ، حکمت نمبر 423

تبصرہ ارسال

You are replying to: .