۹ تیر ۱۴۰۳ |۲۲ ذیحجهٔ ۱۴۴۵ | Jun 29, 2024
حدیث روز

حوزہ / امام رضا علیہ السلام نے ایک روایت میں نماز جمعہ میں شرکت کی وجوہات بیان فرمائی ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، مندر جہ ذیل روایت کتاب "علل الشرایع" سے نقل کی گئی ہے۔اس روایت کا متن اس طرح ہے:

قال الامام الرضا علیه السلام:

... الجُمُعَةُ مَشْهَدٌ عامٌ فَاَرادَ اَنْ يَكونَ لِلاِْمامِ سَبَبٌ اِلى مَوعِظَتِهِمْ وَتَرغيبِهِم فِى الطّاعَةِ وَ تَرهيبِهِم مِنَ الْمَعْصيَةِ وَ فِعْلِهِمْ وَ تَوفيقِهِمْ عَلى ما اَرادوا مِنْمَصْلَحَةِ دينِهِمْ وَ دُنْياهُم وَ يُخْبِرَهُمْ بِما وَرَدَ عَلَيْهِمْ مِنَ الآْفاتِ و مِنَ الاَْحْوالِ الَّتى لَهُم فيهَا الْمَضَرَّةُ وَ المنفعة

امام رضا علیه السلام نے فرمایا:

جمعہ عام لوگوں کے اکٹھے ہونے کا دن ہے تاکہ امام ( امام جمعہ) انہیں وعظ و نصیحت کرے، انہیں (خدا کی) اطاعت پر راغب کرے اور معصیت اور اس کے ارتکاب سے ڈرائے اور انہوں نے اپنے دین اور دنیا کی مصلحت میں جس چیز کا ارادہ کیا انہیں اس میں کامیاب کرے اور انہیں ان پر آنے والی آفات اور ایسے حالات سے باخبر کرے جن میں انہیں سود و زیان ہو سکتا ہے۔

علل الشرایع، ج 1، ص 265، ح 9

تبصرہ ارسال

You are replying to: .