حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، مندرجہ ذیل روایت کتاب "تحف العقول" سے نقل کی گئی ہے۔ اس روایت کا متن اس طرح ہے:
قال الامام الصادق علیہ السلام:
وَ لَيْسَ يُحَبُّ لِلْمُلوكِ أَنْ يُفَرِّطوا فى ثَلاثٍ: فى حِفْظِ الثُّغورِ وَ تَفَقُّدِ الْمَظالِمِ و اختیار الصالحین لاعمالھم
امام جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا:
حاکم کے لیے بہتر نہیں ہے کہ وہ تین کاموں میں کوتاہی کرے:
1۔ سرحدوں کی حفاظت کرنے میں
2۔ پائمال ہونے والے حقوق کو پلٹانے میں
3۔ امور کو انجام دینے کے لئے قابل اور لائق افراد کے انتخاب میں۔
تحف العقول، ص 319