جمعہ 19 ستمبر 2025 - 03:00
حدیث روز | زمین غصب کرنے والوں کے لیے وارننگ!

حوزہ / پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ایک روایت میں زمینوں پر ناحق تصرف کرنے والوں کو خبر دار کرتے ہوئے آخرت میں ان کی سخت باز پرس کی جانب اشارہ فرمایا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق مندرجہ ذیل روایت کتاب "تہذیب الاحکام" سے نقل کی گئی ہے۔ اس روایت کا متن اس طرح ہے:

قال رسول اللہ صلی اللہ علیه وآله:

مَن أَخَذ أَرضاً بِغیرِ حَقٍّ كُلِّفَ أَنْ یَحمِلَ تُرابَها إلی المَحشَرِ.

پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:

جو شخص کسی زمین پر ناحق تصرف کرے گا تو اسے قیامت تک اس کی خاک اپنے (کندھے) پر اٹھانی پڑے گی۔

تہذیب الاحکام، ج 7، ص 131

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha