بدھ 3 ستمبر 2025 - 10:51
حدیث روز  | فریضہ نہی از منکر انجام نہ دینے والے کا انجام

حوزہ / امیر المؤمنین امام علی علیہ السلام نے ایک روایت میں نہی از منکر انجام نہ دینے والے کے انجام کو بیان فرمایا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، مندرجہ ذیل روایت کتاب "تہذیب الاحکام" سے نقل کی گئی ہے۔ اس روایت کا متن اس طرح ہے:

قال الاميرالمؤمنين عليه السلام:

مَن تَرَكَ إنكارَ الْمُنكَرٍ بِقَلبِهِ ويَدِهِ ولِسانِهِ فَهُوَ مَيِّتٌ بَينَ الْأحياءِ.

امیرالمؤمنين حضرت علی علیہ السلام نے فرمایا:

جو شخص اپنے دل، زبان اور عمل سے برائی کے انکار (فریضۂ نہی عن المنکر) کو چھوڑ دے تو وہ زندہ ہوتے ہوئے بھی مُردہ ہے۔

تہذیب الأحكام، ج 6، ص 181

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha