۸ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۸ شوال ۱۴۴۵ | Apr 27, 2024
حدیث روز

حوزہ / حضرت امام جعفر صادق علیہ السلام نے ایک روایت میں تین مختلف خصوصیات کے حامل افراد کی جانب اشارہ کیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مندرجہ ذیل روایت کتاب "تحف العقول" سے نقل کی گئی ہے۔ اس روایت کا متن اس طرح ہے:

قال الصادق علیه السلام:

الإِخوانُ ثَلاثَةٌ: فَواحِدٌ كَالغِذاءِ الَّذي يُحتاجُ إلَيهِ كُلَّ وَقتٍ فَهُوَ العاقِلُ، وَالثّاني في مَعنَى الدّاءِ وهُوَ الأَحمَقُ، والثّالِثُ في مَعنَى الدَّواءِ فَهُوَ اللَّبيبُ

حضرت امام جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا:

افراد تین طرح کے ہیں: ایک غذا کی مانند ہیں کہ ہمیشہ اس کی ضرورت ہوتی ہے اور یہ افراد عقلمند لوگ ہیں دوسرے بیماری اور آفت کی طرح ہیں اور یہ نادان لوگ ہیں اور تیسرے دوا کی طرح ہیں اور یہ لوگ صاحبِ حکمت ہیں۔

تحف العقول، ص ۳۲۳

تبصرہ ارسال

You are replying to: .