۱۴ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۴ شوال ۱۴۴۵ | May 3, 2024
حدیث روز

حوزہ / حضرت پیغمبر اکرم صلى ‏الله ‏عليه ‏و ‏آله وسلم نے ایک روایت میں بیان کیا ہے کہ قبر ہر روز انسان کو پانچ جملوں کے ساتھ پکارتی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مندرجہ ذیل روایت کتاب "مجموعه ورّام" سے نقل کی گئی ہے۔ اس روایت کا متن اس طرح ہے:

قال رسول الله صلى ‏الله ‏عليه ‏و ‏آله وسلم:

اَلْقَبْرُ یُنَادِی فِی کُلِّ یَوْمٍ بِخَمْسِ کَلِمَاتٍ، اَنَا بَیْتُ الْوَحْدَه فَاحْمِلُوا اِلَیَّ اَنِیساً، وَ أَنَا بَیْتُ الظَّلَمَه فَاحْمِلُوا اِلَیَّ سِرَاجاً اَنَا بَیْتُ التُّرَابِ فَاحْمِلُوا اِلَیَّ فِرَاشاً، اَنَا بَیْتَ الْفَقْرِ فَاحْمِلُوا اِلَیَّ کَنْزاً، وَ اَنَا بَیْتُ الْحَیَّاتِ فَاحْمِلُوا اِلَیَّ تَرْیَاقاً، وَ اَمَّا الْاَنِیسُ فَتِلَاوَه الْقُرْآنِ، اَمَّا السِّرَاجُ فَصَلَوه اللَّیْلِ وَ اَمَّا الْفِرَاشُ فَعَمَلُ الصَّالِحِ وَ اَمَّا الْکَنْزُ فَلَا اِلَهَ اِلَّا الله وَ اَمَّا التَّرْیَاقُ فَالصَّدَقَه

حضرت پیغمبر اکرم صلى ‏الله ‏عليه ‏و ‏آله وسلم نے فرمایا:

قبر ہر روز انسان کو پانچ جملوں کے ساتھ ندا دیتی ہے:

۱۔ میں تنہائی کا گھر ہوں لہذا اپنا مونس اور دوست لے کر میری طرف آؤ۔

۲۔ میں تاریکی کا گھر ہوں لہذا میری طرف چراغ لے کر آؤ۔

۳۔ میں مٹی کا گھر ہوں لہذا اپنے ساتھ بچھونا لے کر میری طرف آؤ۔

۴۔ میں فقر و ناداری کا گھر ہوں لہذا اپنے ساتھ سرمایہ اور گنج لے کر میری طرف آؤ۔

۵۔ میں سانپوں کا گھر ہوں لہذا سانپ کا "پاد زہر" (زہر کا توڑ) لے کر میری طرف آؤ۔

بہرحال ہمراز اور مونس سے مراد "تلاوتِ قرآن کریم" ہے، قبر کا چراغ "نمازِ شب" ہے، بچھونا "نیک عمل" ہے، قبر کا گنج اور سرمایہ "کلمۂ توحید یعنی لا الہ الا اللہ" کہنا ہے اور سانپ کے زہر کا پاد زہر "صدقہ" ہے۔

مجموعه ورّام، ابی الحسین ورام، ص۲۰۰

تبصرہ ارسال

You are replying to: .