۸ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۸ شوال ۱۴۴۵ | Apr 27, 2024
حدیث روز

حوزہ / حضرت پیغمبر اکرم صلى ‏الله ‏عليه ‏و ‏آله وسلم نے ایک روایت میں حضرت ابوذر (ع) کو خطاب کرتے ہوئے اپنے معنوی شیوے کی جانب اشارہ کیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،مندرجہ ذیل روایت کتاب "بحارالأنوار" سے نقل کی گئی ہے۔ اس روایت کا متن اس طرح ہے:

قال رسول الله صلى ‏الله ‏عليه ‏و ‏آله وسلم:

يا أَبَاذَرٍّ جَعَلَ اللَّهُ جَلَّ ثَنَاؤُهُ قُرَّةَ عَيْنِي فِی الصَّلَاةِ وَحَبَّبَ إِلَیَّ الصَّلَاةَ كَمَا حَبَّبَ إِلَى الْجَائِعِ الطَّعَامَ وَ إِلَى الظَّمْآنِ الْمَاءَ وَ إِنَّ الْجَائِعَ إِذَا أَكَلَ شَبِعَ وَ إِنَ الظَّمْآنَ إِذَا شَرِبَ رَوِیَ وَأَنَا لَا أَشْبَعُ مِنَ الصَّلَاةِ.

حضرت پیغمبر اکرم صلى ‏اللہ عليہ و ‏آلہ وسلم نے فرمایا:

اے ابوذر! خداوندِ عالم(جَلَّ ثَنَاؤُهُ) نے میری آنکھوں کے نور کو نماز میں قرار دیا ہے اور مجھے اس کا اس طرح گرویدہ بنایا ہے جس طرح بھوکے کو خوراک اور پیاسے کو پانی سے محبت ہوتی ہے لیکن بھوکا جب کھانا کھا لیتا ہے تو وہ سیر ہو جاتا ہے اور پیاسا جب پانی پی لیتا ہے تو وہ بھی سیراب ہو جاتا ہے لیکن میں نماز سے کبھی سیر نہیں ہوتا۔

بحارالأنوار، ج 74، ص 80

تبصرہ ارسال

You are replying to: .