جمعہ 21 نومبر 2025 - 03:00
حدیثِ روز | تین ایسے اعمال جن کا اجر حیرت انگیز ہے

حوزہ / رسول اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ایک روایت میں تین ایسے اعمال کا ذکر فرمایا ہے کہ جن کا اجر واقعا حیرت انگیز ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، درج ذیل روایت کتاب "بحارالانوار" سے نقل کی گئی ہے۔ اس روایت کا متن حسبِ ذیل ہے:

قال رسول اللہ صلی‌ الله‌ علیه‌ وآله:

«ثَلاثٌ لَوْ يَعْلَمُ أُمَّتِي ما فِيها مِنَ الثَّوابِ لَتَدافَعُوا عَلَيْها بِالسِّهامِ: الأذانُ، وَ التَّبْكِيرُ إِلَى الجُمُعَةِ، وَ الصَّفُّ الأَوَّلُ فِي الجُمُعَةِ وَ الجَماعَةِ.»

رسول اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:

تین اعمال ایسے ہیں کہ اگر میری امت ان میں موجود ثواب کو جان لیتی تو انہیں حاصل کرنے کے لیے ہجوم اور قرعہ اندازی کرتی:

  1. اذان دینا
  2. نمازِ جمعہ کے لیے جلدی جانا
  3. نماز جمعہ اور جماعت میں پہلی صف میں کھڑا ہونا۔

بحارالأنوار، جلد ۸۴، صفحہ ۱۵۶

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha