۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
حدیث روز

حوزہ / پیغمبر اکرم صلى ‏الله ‏عليہ ‏و ‏آلہ وسلم نے ایک روایت میں حضرت امیرالمومنین علیہ السلام کو شیطان سے ہوشیار رہنے کی نصیحت کی ہے ۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،مندرجہ ذیل روایت کتاب "بحارالأنوار" سے نقل کی گئی ہے۔ اس روایت کا متن اس طرح ہے:

قال رسول الله صلى ‏الله ‏عليه ‏و ‏آله وسلم:

يا عَلىُّ اِذا حَضَرَ وَقتُ صَلاتِكَ فَتَهَيَّ لَها وَ اِلاّ شَغَلَكَ الشَّيطانُ وَ اِذا نَوَيتَ خَيرا فَعَجِّل وَ اِلاّ مَنَعَكَ الشَّيطانُ عَن ذلِكَ

حضرت پیغمبر اکرم صلى ‏اللہ ‏عليہ ‏و ‏آلہ وسلم نے فرمایا:

اے علی ! جب آپ کی نماز کا وقت ہو جائے تو اس کے لئے آمادہ ہو جاؤ ورنہ شیطان آپ کو (دوسرے) کام میں مشغول کر دے گا اور جب کسی نیک کام کو انجام دینے کا ارادہ کرو تو اس میں جلدی کرو ورنہ شیطان آپ کو اس کام سے روک دے گا۔

بحارالأنوار، ج 7، ص 29

تبصرہ ارسال

You are replying to: .