حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مندرجہ ذیل روایت کتاب "نهج البلاغه" سے نقل کی گئی ہے۔ اس روایت کا متن اس طرح ہے:
قال الامیر المومنین علیه السلام:
اِنَّ هذِهِ الْقُلُوبَ تَمَلُّ كَما تَمَلُّ الاَْبْدانُ فَابْتَغُوا لَها طَرائِفَ الْحِكَمِ
حضرت امام علی علیہ السلام نے فرمایا:
یہ دل بھی اسی طرح اُکتا جاتے ہیں جس طرح بدن اُکتا جاتے ہیں لہذا (جب ایسا ہو تو) ان کے لئے لطیف اور حکیمانہ نکات تلاش کرو۔
نهج البلاغه: حکمت ۸۹، ص ۱۱۲۷