۲۷ آبان ۱۴۰۳ |۱۵ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 17, 2024
News ID: 404420
16 نومبر 2024 - 03:00
ریاکار

حوزہ/ پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ایک روایت میں ریاکار کی چار نشانیوں کی جانب اشارہ فرمایا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، مندرجہ ذیل روایت کتاب "تحف العقول" سے نقل کی گئی ہے۔ اس روایت کا متن اس طرح ہے:

قال رسول اللہ صلی الله علیه وآله:

أمّا علامةُ المُرائِي فَأربَعةٌ:

۱. يَحرِصُ في العَمَلِ للّه إذا كانَ عِندَهُ أحَدٌ

۲. و يَكسَلُ إذا كانَ وَحدَهُ،

۳. و يَحرِصُ في كُلِّ أمرِهِ على المَحمَدَةِ،

۴. و يُحسِنُ سَمْتَهُ بِجُهدِهِ،

رسول اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:

ریاکار کی چار علامتیں ہیں:

1۔ جب اس کے پاس کوئی موجود ہو تو اپنے آپ کو خدا کی اطاعت کے لیے حریص دکھاتا ہے۔

2۔ جب تنہا ہو تو (خدا کی اطاعت میں) سستی کرتا ہے۔

3۔ ہر کام میں ستائش و تعریف کا شیدائی ہوتا ہے۔

4۔ اور اپنی کوشش کے ذریعہ اپنے ظاہر کو اچھا بنا کر رکھتا ہے۔

تحف العقول، 22

تبصرہ ارسال

You are replying to: .