جمعہ 22 نومبر 2024 - 03:00
حدیث روز | منتظرینِ حجت، بہترین امت ہیں

حوزہ/ امام سجاد علیہ السلام نے ایک روایت میں حضرت ولی عصر عجل اللہ تعالی فرجہ الشریف کے ظہور کے زمانے کی امت کی عظمت کی جانب اشارہ فرمایا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، مندرجہ ذیل روایت کتاب "کمال الدین" سے نقل کی گئی ہے۔ اس روایت کا متن اس طرح ہے:

قال الامام السجاد علیه السلام:

إنَّ أَهْلَ زَمَانِ غَيْبَتِهِ اَلْقَائِلِينَ بِإِمَامَتِهِ وَ اَلْمُنْتَظِرِينَ لِظُهُورِهِ أَفْضَلُ مِنْ أَهْلِ كُلِّ زَمَانٍ لِأَنَّ اَللَّهَ تَبَارَكَ وَ تَعَالَى أَعْطَاهُمْ مِنَ اَلْعُقُولِ وَ اَلْأَفْهَامِ وَ اَلْمَعْرِفَةِ مَا صَارَتْ بِهِ اَلْغَيْبَةُ عِنْدَهُمْ بِمَنْزِلَةِ اَلْمُشَاهَدَةِ وَ جَعَلَهُمْ فِي ذَلِكَ اَلزَّمَانِ بِمَنْزِلَةِ اَلْمُجَاهِدِينَ بَيْنَ يَدَيْ رَسُولِ اَللَّهِ صَلَّى اَللَّهُ عَلَيْهِ وَ آلِهِ بِالسَّيْفِ أُولَئِكَ اَلْمُخْلَصُونَ حَقّاً وَ شِيعَتُنَا صِدْقاً وَ اَلدُّعَاةُ إِلَى دِينِ اَللَّهِ عَزَّ وَ جَلَّ سِرّاً وَ جَهْراً

امام سجاد علیہ السلام نے فرمایا:

حضرت حجت علیہ السلام کی غیبت کے زمانے کے لوگ کہ جو حضرت کی امامت کےقائل اور ان کے ظہور کے منتظر ہیں، وہ ہر زمانے کے لوگوں سے افضل ہیں کیونکہ خداوند متعال نے انہیں عقل، سمجھ بوجھ اور معرفت عطا فرمائی ہے کہ غیبت ان کے نزدیک مشاہدے کی طرح ہے اور خدا نے انہیں اس زمانے میں رسول خدا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے سامنے تلوار کے ساتھ جہاد کرنے والوں کی طرح قرار دیا ہے۔ وہ صحیح معنوں میں مخلص اور ہمارے سچے شیعہ اور مخفی اور علی الاعلان خدا کے دین کی دعوت دینے والے ہیں۔

کمال الدین، ج 1، ص 319

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha