حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، مندرجہ ذیل روایت کتاب «بحارالأنوار» سے نقل کی گئی ہے۔
قال رسول الله صلی الله علیه و آله و سلم:
مَن عالَ يَتيما حَتّى يَسْتَغْنىَ عَنْهُ أَوْجَبَ اللّهُ عَزَّوَجَلَّ لَهُ بِذلِكَ الْجَنَّةَ كَما أَوْجَبَ اللّهُ لآِكِلِ مالِ الْيَتيمِ النّارَ
رسول خدا صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم فرماتے ہیں:
جو شخص کسی یتیم کی پرورش اور سرپرستی کرے یہاں تک کہ وہ خود کفیل اور بے نیاز ہو جائے، اللہ تعالیٰ اس کے اس نیک عمل کے بدلے اس پر جنت واجب کر دیتا ہے، جیسے کہ یتیم کا مال کھانے والے پر دوزخ کی آگ واجب کی جاتی ہے۔
بحارالأنوار ۷۵/۴/۸