حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، یہ روایت کتاب "مستدرک الوسائل و مستنبط المسائل" سے نقل کی گئی ہے۔ اس روایت کا متن اس طرح ہے:
قال رسول اللہ صلی اللہ علیه وآله:
أَلا اُخْبِرُكُمْ عَنْ اَقْوامٍ لَيْسُوا بِأَنْبِياء وَ لا شُهدَاء تَغْبِطُهُمْ النّاسُ يَـوْمَ الْقِـيامَةِ ... يَأْمُرُونَهُمْ بِما يُحِبُّ اللّه وَ يَنْهَوْنَهُمْ عَمّا يَكْرَهُ اللّه .
پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:
کیا میں تمہیں ایسے گروہ کا تعارف نہ کراؤں جو نہ نبی ہیں اور نہ شہید لیکن قیامت کے دن جو خدا نے انہیں مقام عطا کیا ہو گا لوگ ان پر رشک کریں گے؟۔۔۔ (یہ وہ لوگ ہیں جو) جو خدا کی پسندیدہ چیزوں کے انجام کا حکم دیتے ہیں اور خدا کے ناپسندیدہ امور سے منع کرتے ہیں یعنی امربالمعروف اور نہی از منکر کا فریضہ انجام دیتے ہیں۔
مستدرک الوسائل و مستنبط المسائل، ج 12، ص 182









آپ کا تبصرہ