حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، مندرجہ ذیل روایت کتاب "مستدرک الوسائل" سے نقل کی گئی ہے۔ اس روایت کا متن اس طرح ہے:
قال رسول اللہ صلی اللہ علیه وآله:
إنَّ اللّه تعالی لَیَسْألُ العَبدَ فی جاهِهِ کَما یَسألُ فی مالِهِ، فیقولُ: یا عَبدی، رَزَقتُکَ جاها فهلْ أعَنْتَ بهِ مَظلوما، أوْ أغَثْتَ بهِ مَلْهوفا؟
پیغمبر اکرم صلی اللہ علیه وآله وسلم نے فرمایا:
جس طرح خدا وند عالم بندے کے مال وثروت کے متعلق سوال کرے گا اسی طرح اس کے مقام اور پوسٹ کے متعلق بھی پوچھے گا اور فرمائے گا "میرے بندے میں نے تجھے مقام ومنزلت عطا کی۔ کیا تو نے اس کے ذریعہ ستم رسیدہ اور مظلوم شخص کی مدد کی؟ یاغم کے مارے کی فریاد سنی؟"۔
مستدرک الوسائل، ج12 ص429