حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، مندرجہ ذیل روایت کتاب "الغدیر"سے نقل کی گئی ہے۔ اس روایت کا متن اس طرح ہے:
قال الامیرالمؤمنين عليه السلام:
مَنْ تَقَدَّمَ عَلَی قَوْمٍ وَ هُوَ یَرَی فِیهِمْ مَنْ هُوَ أَفْضَلَ فَقَدْ خَانَ اللهَ وَ رَسُولَهُ وَ المُؤمِنینَ
امیرالمؤمنين حضرت علی علیہ السلام نے فرمایا:
جو معاشرے میں اپنے آپ کو دوسروں پر مقدم قرار دے جبکہ اسے معلوم ہو کہ اس سے زیادہ لائق افراد بھی موجود ہیں تو یقینا اس نے خدا، رسول اور مؤمنین سے خیانت کی ہے۔
الغدیر/ ج 8/ ص 291