حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق یہ روایت کتاب "بحار الانوار" سے نقل کی گئی ہے۔ اس روایت کا متن اس طرح ہے:
قال الامام الصادق علیه السلام:
مَنْ تَوَلّی أمْراً مِن اُمُورِ النّاسِ فَعَدَلَ وَ فَتَحَ بابَهُ وَ رَفَعَ شَرَّهُ وَ نَظَرَ فی اُمُورِ النّاسِ کانَ حَقّاً عَلَی اللّهِ عَزَّوَجَلَّ أَن یُؤَمِّنَ رَوْعَتَهُ یَومَ القِیامَةِ وَ یُدْخِلَهُ الجَنَّهًَْ۔
حضرت امام جعفر صادق علیه السلام نے فرمایا:
جو شخص لوگوں کے امور کی زمام و باگ ڈور اپنے ہاتھ میں لے اور عدل و انصاف سے کام لے اور اپنے گھر کا دروازہ لوگوں کے لیے کھلا رکھے اور لوگ اس کے شر سے محفوط رہیں اور وہ لوگوں کے امور کو انجام دے تو خداوند عالم قیامت کے دن اسے (ہر قسم کے) خوف و ہراس سے محفوظ رکھے گا اور اسے اپنی بہشت میں داخل کرے گا۔
بحارالانوار، ج ۷۵، ص ۳۴۰