۲۵ آذر ۱۴۰۳ |۱۳ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 15, 2024
حدیث روز

حوزہ/ امیرالمؤمنين امام علی علیہ السلام نے ایک روایت میں شہداء کے خاندان کا مقام بیان فرمایا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، مندرجہ ذیل روایت کتاب "مستدرک الوسائل" سے نقل کی گئی ہے۔ اس روایت کامتن اس طرح ہے۔

قال امیرالمؤمنين عليه السلام:

... وَ يَقُولُ اللّهُ عَزَّوَجَلَّ اَنَاَ خَليفَتُهُ فى اَهْلِهِ وَ مَنْ اَرْضاهُمْ فَقَدْ اَرْضانى وَ مَنْ اَسْخَطَهُمْ فَقَد اَسْخَطَنى.

امیرالمؤمنين حضرت علی نے شہید کے مقام کے باب میں ایک مفصل حدیث میں خداوند متعال کے فرمان کا حوالہ دیتے ہوئے فرمایا:

خداوند عالم نے فرمایا ہے کہ میں شہید کے خاندان میں اس کا جانشین ہوں، جس نے ان کو خوش رکھا اس نے مجھے خوش رکھا اور جس نے انہیں غضبناک کیا اس نے مجھے غضبناک کیا ہے۔

مستدرک الوسائل، ج 11، ص 10

تبصرہ ارسال

You are replying to: .