۱۴ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۴ شوال ۱۴۴۵ | May 3, 2024
حدیث روز

حوزہ / پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ایک روایت میں شہداء کے خاندان کے مقام و مرتبے کو بیان فرمایا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق مندرجہ ذیل روایت کتاب "صحیفة الرضا" سے نقل کی گئی ہے۔ اس روایت کا متن اس طرح ہے:

قال رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم:

فَإِذَا أُزِیلَ الشَّهِیدُ عَنْ فَرَسِهِ بِطَعْنَةٍ أَوْ بِضَرْبَةٍ، لَمْ یَصِلْ إِلَی الْأَرْضِ، حَتَّی یَبْعَثَ اللَّهُ عَزَّ وَ جَلَّ زَوْجَتَهُ مِنَ الْحُورِ الْعِین‏... وَ یَقُولُ اللَّهُ عَزَّ وَ جَلَّ أَنَا خَلِیفَتُهُ فِی أَهْلِهِ وَ مَنْ أَرْضَاهُمْ فَقَدْ أَرْضَانِی وَ مَنْ أَسْخَطَهُمْ فَقَدْ أَسْخَطَنِی.

پیغمبر خدا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:

جب شہید تلوار یا نیزے کی ضرب سے اپنے گھوڑے سے گر کر زمین پر آتا ہے تو وہ زمین تک نہیں پہنچتا مگر یہ کہ خداوند متعال حورالعین کو اس کی زوجیت میں آنے کے لئے اس کی طرف بھیجتا ہے اور خداوند متعال فرماتا ہے "میں شہید کے خاندان میں اس کا جانشین ہوں۔ جس نے انہیں راضی کیا اس نے مجھے راضی کیا اور جس نے انہیں غضبناک کیا گویا اس نے مجھے غضبناک کیا"۔

صحیفة الرضا (ع): ۹۲

تبصرہ ارسال

You are replying to: .