حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، مندرجہ ذیل روایت کتاب "بحارالانوار" سے نقل کی گئی ہے۔ اس روایت کا متن اس طرح ہے:
قال رسول الله صلی الله علیه وآله وسلم:
عَلامَةُ الصّابِرِ فِى ثَلاثٍ: اَوَّلُها، اَنْ لايَكْسِلَ، وَالثَّانِيَةُ، اَنْ لايَضْجُرَ، وَالثّالِثَةُ، اَنْ لايَشْكُوَ مِنْ رَبِّهِ عز و جل لاِنَّهُ اِذا كَسِلَ فَقَدْ ضَيَّعَ الْحَقَّ وَ اِذا ضَجِرَ لَمْ يُؤَدِّ الشُّكْرَ، وَاِذا شَكا مِنْ رَبِّهِ عز و جل فَقَدْ عَصاهُ
پیغمبر خدا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:
صبر کرنے والے انسان کی تین علامتیں ہیں:
1۔ وہ تھکتا نہیں
2۔ اس کا دل تنگ نہیں ہوتا
3۔ وہ اپنے پروردگار سے شکایت نہیں کرتا۔
کیونکہ جب وہ تھک جائے گا تو حق کو ضائع اور برباد کر دے گا اور جب اس کا دل تنگ ہو گا تو وہ شکر بجا نہیں لائے گا اور جب وہ اپنے پروردگار سے شکایت کرے گا تو وہ گناہ کرے گا۔
بحارالانوار،۷۱/۸۶