حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، مندرجہ ذیل روایت کتاب "خصال" سے نقل کی گئی ہے۔ اس روایت کا متن اس طرح ہے:
قال رسول الله صلی الله علیه وآله وسلم:
لا تَزولُ قَدَما عَبدٍ يَومَ القيامَةِ حَتّى يُساَلَ عَن اَربَعٍ:
۱. عن عُمُرِهِ فيما اَفناهُ
۲. و عَن شَبابِهِ فيما اَبلاهُ
۳. و عَن مالِهِ مِن اَينَ َ اكْتَسَبَهُ وَ فِيمَا أَنْفَقَهُ
۴. و عَنْ حُبِّنَا أَهْلَ الْبَيْتِ؛
پیغمبر خدا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:
قیامت کے دن انسان قدم نہیں اٹھا پائے گا مگر یہ کہ اس سے چار سوال پوچھے جائیں گے:
۱۔ اس سے عمر کے متعلق پوچھا جائے گا کہ کس طرح گزاری؟
۲۔ اس کی جوانی کے متعلق سوال کیا جائے گا کہ کیسے گزاری؟
۳۔ اس کے مال و ثروت کے متعلق پوچھا جائے گا کہ کیسے حاصل کیا اور کہاں خرچ کیا؟
۴۔ اور ہم اہلبیت (ع) کی دوستی و محبت کے متعلق سوال کیا جائے گا۔
خصال، ص ۲۵۳، ح ۱۲۵