۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
حدیث روز

حوزہ / حضرت امام جعفر صادق علیہ السلام نے ایک روایت میں ایسے افراد کا تعارف کرایا ہے جو سب سے زیادہ صبر کرنے والے ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، مندرجہ ذیل روایت کتاب "بحارالأنوار" سے نقل کی گئی ہے۔ اس روایت کا متن اس طرح ہے:

قال الامام الصادق علیه السلام:

نَحْنُ صُبَّرٌ وَ شيعَتُنا اَصْبَرُ مِنّا، قُلْتُ: جُعِلْتُ فِداكَ، كَيْفَ صارَ شيعَتُكُمْ اَصْبَرُ مِنْكُمْ؟ قالَ: لاَِنّا نَصْبِرُ عَلى ما نَعْلَمُ وَ شيعَتُنا يَصْبِرُونَ عَلى مالايَعْلَمُونَ

حضرت امام جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا:

ہم صابر خاندان ہیں اور ہمارے شیعہ ہم سے بھی زیادہ صابر ہیں۔

میں نے (راوی) عرض کی: میری جان آپ پر فدا ہو جائے، کیسے آپ کے شیعہ آپ سے زیادہ صابر ہو سکتے ہیں؟

تو امام علیہ السلام نے فرمایا: کیونکہ ہمارا صبر اس چیز پر ہے کہ جسے ہم جانتے ہیں لیکن ہمارے شیعہ اس چیز پر صبر کرتے ہیں جسے وہ نہیں جانتے۔

بحارالأنوار،۷۱/۸۰

تبصرہ ارسال

You are replying to: .