۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
News ID: 387636
22 جنوری 2023 - 03:27
دعا

حوزہ / حضرت امام زین العابدین علیہ السلام نے ایک روایت میں مومنین کی دعا کے نتیجہ کی جانب اشارہ کیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، مندرجہ ذیل روایت کتاب "تحف العقول" سے نقل کی گئی ہے۔ اس روایت کا متن اس طرح ہے:

قال الامام السجاد علیه السلام:

المُؤمِنُ مِن دُعائِهِ عَلى ثَلاثٍ: إمّا أن يُدَّخَرَ لَهُ و إمّا أن يُعَجَّلَ لَهُ و إمّا أن يُدفَعَ عَنهُ بَلاءٌ يُريدُ أن يُصيبَهُ

حضرت امام زین العابدین علیہ السلام نے فرمایا:

مومن اہنی دعا سے مندرجہ ذیل تین میں سے ایک نتیجہ حاصل کرتا ہے:

۱۔ وہ (دعا) اس کے لئے ذخیرہ ہو جاتی ہے۔

۲۔ دنیا میں ہی اس کی دعا قبول ہو جاتی ہے۔

۳۔ (اس دعا کے بدلے) اس پر آنے والی مصیبت ٹل جاتی ہے۔

تحف العقول، ص ۲۸۰

تبصرہ ارسال

You are replying to: .