حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، مندرجہ ذیل روایت کتاب"دانشنامهٔ قرآن و حديث" سے نقل کی گئی ہے۔ اس روایت کا متن اس طرح ہے:
قال رسول الله صلی الله علیه وآله وسلم:
خِيَرَةُ اللّهِ مِنَ الشُّهورِ شَهرُ رَجَبٍ، و هُوَ شَهرُ اللّهِ ، مَن عَظَّمَ شَهرَ رَجَبٍ فَقَد عَظَّمَ أمرَ اللّهِ ، و مَن عَظَّمَ أمرَ اللّهِ أدخَلَهُ جَنّاتِ النَّعيمِ، و أَوجَبَ لَهُ رِضوانَهُ الأَكبَرَ
پیغمبر خدا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:
ماہِ رجب تمام مہینوں کے درمیان خدا کا چُنا ہوا مہینہ ہے اور وہ خدا کا مہینہ ہے۔ جو ماہِ رجب کی تعظیم کرے گا تو گویا اس نے خدا کے فرمان کی تعظیم کی اور جو خدا کے فرمان (امر) کی تعظیم کرے گا تو خداوند متعال اسے نعمتوں سے بھری بہشت میں داخل کرے گا اور اپنی سب سے بڑی خوشنودی اس کے لئے واجب کرے گا۔
دانشنامه قرآن و حديث، جلد ۱۲ صفحه : ۵۰۰