۱۰ فروردین ۱۴۰۳ |۱۹ رمضان ۱۴۴۵ | Mar 29, 2024
حدیث روز

حوزہ / پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ایک روایت میں ماہِ رجب میں روزہ رکھنے کے ثواب کی جانب اشارہ کیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق مندرجہ ذیل روایت کتاب "فضائل الأشهر الثلاثة" سے نقل کی گئی ہے۔ اس روایت کا متن اس طرح ہے:

قال رسول الله صلی الله علیه وآله وسلم:

مَن صامَ يَوماً مِن رَجَبٍ إِيماناً وَاحتِساباً جَعَلَ اللّهُ تَبارَكَ وَتَعَالَی بَينَهُ وبَينَ النّارِ سَبعينَ خَندَقاً، عَرضُ كُلِّ خَندَقٍ ما بَينَ السَّماءِ إِلَى الأَرضِ

پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:

جو شخص ماہِ رجب میں ایمان کے ساتھ اور خدا کے لئے ایک روزہ رکھے تو خداوندِ متعال اس کے اور دوزخ کے درمیان ستر خندقوں جتنا فاصلہ ڈال دیتا ہے کہ ہر خندق کے درمیان فاصلہ زمین و آسمان کے درمیان فاصلے کے برابر ہے۔

فضائل الأشهر الثلاثة: ص ۱۷، ح ۲

تبصرہ ارسال

You are replying to: .