۸ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۸ شوال ۱۴۴۵ | Apr 27, 2024
حدیث روز

حوزہ / پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ایک روایت میں نامحرم سے ہاتھ ملانے کے عقاب کی جانب اشارہ کیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، مندرجہ ذیل روایت کتاب "ثواب الاعمال" سے نقل کی گئی ہے۔ اس روایت کا متن اس طرح ہے:

قال رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم:

مَنْ صَافَحَ امْرَأَةً حَرَاماً جَاءَ يَوْمَ الْقِيَامَةِ مَغْلُولًا ثُمَّ يُؤْمَرُ بِهِ إِلَى النَّارِ وَ مَنْ فَاكَهَ امْرَأَةً لَا يَمْلِكُهَا حُبِسَ بِكُلِّ كَلِمَةٍ كَلَّمَهَا فِي الدُّنْيَا أَلْفَ عَامٍ فِي النَّارِ

پیغمبر خدا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:

جو شخص کسی نامحرم عورت سے ہاتھ ملائے گا تو اسے قیامت کے دن زنجیر میں باندھ کر لایا جائے گا اور پھر اسے آتش (جہنم) کی طرف کھینچ کر لے جایا جائے گا اور جو ضرورت کے بغیر کسی نامحرم سے بات کرے گا تو اسے دنیا میں (نامحرم سے) کی جانے ہر سخن کے بدلے آخرت میں ایک ہزار سال آتش (جہنم) میں رکھا جائے گا۔

ثواب الاعمال، ص ۳۳۴

تبصرہ ارسال

You are replying to: .