اتوار 18 مئی 2025 - 03:00
حديث روز | حاسد شخص کی تین علامات

حوزه/ امام جعفر صادق علیه السلام نے ایک روایت میں حاسد شخص کی تین علامات کی جانب اشارہ فرمایا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، یہ روایت کتاب «بحارالأنوار» سے نقل کی گئی ہے۔ اس روایت کا متن اس طرح ہے:

الامام الصادق علیه السلام:

قالَ لُقْمانُ لاِءِبنِهِ: لِلْحاسِدِ ثَلاثُ عَلاماتٍ: يَغْتابُ اِذا غابَ، وَ يَتَمَلَّقُ اِذا شَهِدَ وَ يَشْمِتُ بِالْمُصيبَةِ

امام جعفر صادق علیه السلام سے منقول ہے کہ حضرت لقمان نے اپنے بیٹے سے فرمایا:

حاسد کی تین نشانیاں ہیں:

1. پیٹھ پیچھے غیبت کرتا ہے،

2. سامنے چاپلوسی اور خوشامد کرتا ہے،

3. اور مصیبت و پریشانی میں طعنہ دیتا ہے۔

بحارالأنوار، ج ۹۶، ص ۲۰۶

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha