ہفتہ 22 فروری 2025 - 03:07
حدیث روز | دوغلا شخص

حوزہ/ امام موسی کاظم علیہ السلام نے ایک روایت میں دوغلے لوگوں کو بدترین افراد قرار دیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، مندرجہ ذیل روایت کتاب "بحارالانوار" سے نقل کی گئی ہے۔ اس روایت کا متن اس طرح ہے:

قال الامام الکاظم علیه السلام:

بِئْسَ الْعَبـْدُ عَبـْدٌ يَكُونُ ذا وَجْهَيْنِ وَذا لِسانَيْنِ يـُطْرى اَخـاهُ اِذا شاهـَدَهُ وَيـَأْكُلُهُ اِذا غابَ عَـنْه

امام موسی کاظم علیہ السلام نے فرمایا:

کتنا ہی برا آدمی ہے وہ کہ جس کے دو چہرے اور دو زبانیں ہیں۔ وہ جب بھی اپنے دینی بھائی کو دیکھتا ہے تو اس کی تعریف اور چاپلوسی کرتا ہے لیکن اس کے پیٹھ پیچھے (اس کی بدگوئی) کر کے اسے کھاتا ہے (اس کی غیبت کرتا ہے)۔

بحارالانوار، ج 75، ص 31

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha