حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، یہ روایت کتاب «بحار الأنوار» سے نقل کی گئی ہے۔ اس روایت کا متن حسبِ ذیل ہے:
قال الامام الصادق علیهالسلام:
جاءَ رَجُلٌ إلی النَّبِیِّ (ص) فقالَ: یا رَسولَ اللهِ مَن أَبَرّ؟
قالَ (ص): أُمَّک.
قالَ: ثُمَّ مَن؟ قالَ (ص): أُمَّک.
قالَ: ثُمَّ مَن؟ قالَ (ص): أُمَّک.
قالَ: ثُمَّ مَن؟ قالَ (ص): أَباک.
امام جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا کہ ایک شخص پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا اور سوال کیا کہ کس کے ساتھ نیکی کروں ؟
تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ماں کے ساتھ نیکی کرو۔
عرض کی: اس کے بعد؟ تو فرمایا: ماں کے ساتھ نیکی کرو۔
پھر پوچھا کہ اس کے بعد؟ تو بھی فرمایا: ماں کے ساتھ نیکی کرو۔
اور جب چوتھی بار پوچھا تو فرمایا: باپ کے ساتھ۔
یعنی جب سوال ہوا کہ سارے خلائق میں کون سب سے زیادہ نیکی اور حسنِ معاشرت کا مستحق ہے؟ تو فرمایا ماں، ماں، ماں اور چوتھی مرتبہ پوچھنے پر فرمایا: باپ۔
بحار الأنوار، ج ۷۴، ص ۹۴









آپ کا تبصرہ