حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق مندرجہ ذیل روایت کتاب "علل الشرايع" سے نقل کی گئی ہے۔ اس روایت کا متن اس طرح ہے:
قال الامام الحسین علیہ السلام:
اَيُّهَا النّاسُ! اِنَّ اللّه َ جَلَّ ذِكْرُهُ ماخَلَقَ الْعِبادَ اِلاّ لِيَعْرِفُوهُ، فَاِذا عَرَفُوهُ عَبَدُوهُ، فَإذا عَبَدُوهُ اسْتَغْنُوا بِعِبادَتِهِ عَنْ عِبادَةِ ماسِواهُ. فَقالَ لَهُ رَجُلٌ: يَابْنَ رَسُولِ اللّه ِ بِأَبى أَنْتَ وَاُمّي فَما مَعْرِفَةُ اللّه ِ؟ قالَ: «مَعْرِفَةُ أَهْلِ كُلِّ زَمانٍ إِمامَهُمْ اَلَّذى يَجِبُ عَلَيْهِمْ طاعَتُهُ.»
حضرت امام حسین علیہ السلام نے فرمایا:
اے لوگو! خداوندعالم نے بندوں کو صرف اس لئے پیدا کیا کہ وہ اس کی معرفت حاصل کریں اور جب معرفت حاصل کر لیں تو اس کی عبادت کریں۔ جب اس کے عبادت گذار ہو جائیں گے تو اس کے علاوہ اس کےغیر کی عبادت سے بےنیاز ہو جائیں گے ».
تو ایک شخص نے عرض کی: میرے ماں باپ آپ پر قربان، اللہ کی معرفت کیا ہے؟
فرمایا: ہر زمانے میں اپنے امام کی پہچان اور معرفت حاصل کرنا (اللہ کی ہی معرفت ہے) کہ جس امام کی اطاعت ان پر واجب ہے۔
علل الشرايع، ص 9