حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، مندرجہ ذیل روایت کتاب "کشف الغمہ" سے نقل کی گئی ہے۔ اس روایت کامتن اس طرح ہے:
قال الامام السجاد علیه السلام:
عَجِبْتُ لِمَنْ يَحْتَمى مِنَ الطَّعامِ لِمَضَرَّتِهِ وَلايَحْتَمى مِنَ الذَّنْبِ لَمِعَرَّتَهِ
حضرت امام سجاد علیہ السلام نے فرمایا:
مجھے اس شخص پر تعجب ہے جو کھانے میں پرہیز کرتا ہے تاکہ اس کے نقصان میں گرفتار نہ ہو لیکن گناہ سے پرہیز نہیں کرتا کہ اس کے ننگ و عار سے محفوظ رہے۔
کشف الغمه،ج2، ص107