۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
بین الاقوامی نہج البلاغہ انعامی مقابلہ کا آن لائن انعقاد 

حوزہ/ مرکز افکار اسلامی کے زیر اہتمام کتابخانہ علم و دانش کی جانب سے حضرت علی علیہ السلام کے خطوط،مکتوبات اور کلمات قصار پر مشتمل نہج البلاغہ کا بین الاقوامی انعامی مقابلہ آن لائن منعقد کیا جا رہا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،لکھنؤ/ مرکز افکار اسلامی کے زیر اہتمام کتابخانہ علم و دانش کی جانب سے حضرت علی علیہ السلام کے خطوط،مکتوبات اور کلمات قصار پر مشتمل نہج البلاغہ کا بین الاقوامی انعامی مقابلہ آن لائن منعقد کیا جا رہا ہے۔

مولانا سید حیدر عباس رضوی نے مقابلہ کے بارے میں اطلاع دیتے ہوئے بتایا کہ اس آن لائن مقابلہ میں 30 جون تک سوالوں کے جواب بھیج کر شامل ہوا جا سکتا ہے۔مقابلہ کے نتیجہ کا اعلان اسلامی ماہ ذی الحجہ کی 18 تاریخ 1444 عید غدیر کے دن مطابق 9 جولائی 2023 کو کیا جائے گا۔

اس انعامی مقابلہ میں فاتح اول کو انعام کے طور پر 25ہزار روپئے،دوسرے مقام کے لئے 15ہزار روپئے،تیسرے مقام کے لئے 10ہزار روپئے نقد دئیے جائیں گے۔اس کے علاوہ 5 انعامات 5ہزار روپئے فی امیدوار کو دئیے جانے کے ساتھ 12 انعامات کے طور پر مرکز افکار اسلامی کی جانب سے شائع دیدہ زیب نہج البلاغہ کی کاپی بطور انعام دی جائے گی۔

مولانا سید حیدر عباس رضوی نے بتایا کہ اس انعامی مقابلہ میں شرکت کے لئے نہج البلاغہ سے متعلق 8 ویڈیوز سن کر کل 40 سوالات کے جواب دینے ہوں گے۔ہر ویڈیو سے 5 سوالات ہیں۔سوالات نیز تفصیلی معلومات کے لئے www.afkareislami.com پر جائیں۔

جوابات afkareislami@yahoo.com پر ارسال کئے جا سکتے ہیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .

تبصرے

  • Rukhsar fatima IN 11:46 - 2023/05/11
    0 0
    Faizabad
  • Rukhsar fatima IN 11:48 - 2023/05/11
    0 0
    4/7/21b faizabad uttarpradesh india
  • صو می زہرا PK 09:34 - 2023/05/22
    0 0
    گلگت
  • Ana kauser IN 09:15 - 2023/05/26
    0 0
    Ya ali