حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق حوزه معصومہ قم (س) زیرنگرانی نباء فاؤنڈیشن لكهنؤ کی جانب سے کنیزان سیدہ کے لئے، ایام فاطمیہ کی مناسبت سے جناب فاطمہ زہرا سے متعلق انعامی مقابلہ کا انعقاد کیا گیا ہے۔
جس میں جواب دینے والی چودہ خواتین کو نفیس انعامات سے نوازا جائے گا۔
موصولہ خبر کے مطابقپ پہلاانعام:۱۲/ ہزار روپۓ۔دوسرا انعام:۵/ ہزار روپۓ۔ تیسرا انعام:۴/ہزار روپئے۔ چوتھا انعام:۳/ ہزار روپۓ۔پانچواں انعام:۲/ ہزار روپۓ۔چھ سے چودہ تک کا انعام: ایک، ایک ہزار روپۓ۔
واضح رہے کہ اسکے شرائط یہ ہیں:
ا۔ جوابنامہ پر اپنانام، پتہ موبائل نمبر ضرورلکھیں۔
۲۔ صرف خواہران ہی اس کوئیز میں شرکت کرسکتی ہیں۔
۳۔ جوابنامہ حوزہ معصومه قم (س) کربلا سرفراز گنج لکھنؤ میں لا کر جمع کر دیں یا وهاٹس اپ نمبر +919519120319 صاف طور پر اسکین کر کے بھیج دیں۔
۴- جوابنامہ جمع کرنے کی آخری تاریخ ۱۵ فروری ۲۰۲۰ بمطابق ۲۰ جمادی الثانی ( تاریخ ولادت حضرت فاطمه)
۵۔ زیادہ تعداد کی صورت میں صحیح جوابات دینے والوں کے درمیان قرعہ اندازی کے ذریعہ چودہ خوہران کو انعامات دئے جائیں گے۔
۶۔ ہر سوال کا صرف ایک ہی جواب صحیح ہے اس لئے صرف ایک ہی خانہ میں نشان لگا ئیں ۔ ورنہ جوابنامہ قبول نہیں کیا جائے گا۔
سوالات و جوابنامہ کو حاصل کرنے کے لیے اس نمبر پر رابطہ کریں۔
919519120319+ 919598267260+