حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ خامنہ ای نے آن لائن گیم سے پیسہ کمانا کے متعلق اپنی نظر بیان کیا ہے جسے یہاں دینی مسائل میں دلچسپی رکھنے والوں کے لیے بیان کیا جا رہا ہے۔
ان مقابلوں کے متعلق رہبر انقلاب سے پوچھے گئے سوال اور اس کے جواب کا متن اس طرح ہے:
سوال: آن لائن گیم یا ٹاسک میں پیسہ لگا کر شرکت کی جائے اور اس مقابلے میں جیتنے پر جو انعام دیا جائے، کیا اس قسم کے مقابلے جوئے کے حکم میں آتے ہیں؟
جواب: اگر کسی آن لائن گیم میں شرکت کرنے کے لئے پیسے ادا کیے جائیں اور یہ مقابلہ انعام جیتنے کے مقصد سے ہو، تو اس صورت میں یہ مقابلہ جوئے کے حکم میں آئے گا۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ جب مالی شرط کے ساتھ کوئی مقابلہ کیا جاتا ہے اور جیتنے والا انعام حاصل کرتا ہے تو یہ اصولی طور پر جوئے کے زمرے میں شمار ہوتا ہے۔ اس قسم کے کھیل کو اسلام میں حرام قرار دیا گیا ہے کیونکہ یہ جوا ہے۔