۳۰ فروردین ۱۴۰۳ |۹ شوال ۱۴۴۵ | Apr 18, 2024
مدرسہ امیرالمومنینؑ حیدرآباد دکن کی جانب سے جشن ولایت و انعامی مقابلہ 

حوزہ/ حجۃالاسلام مولانا مرزا عسکری علی خان نے بتایا کہ ہمارا مقصد و ہدف، کم سن و نوجوان لڑکوں میں شعورو بیداری اور ابلاغ و نشر و ترویج  ولایت حضرت امیرالمومنین حضرت  علی علیہ السلام ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مدرسہ امیرالمومنینؑ حیدرآباد دکن، حجۃ الاسلام مولانا مرزا عسکری علی خان "موسس و مدیر مدرسہ امیرالمومنینؑ " کی جانب سے بتاریخ: ٢٠/ذی الحجہ ١۴۴٢ ہجری بمطابق: ٣١/ جولای ٢٠٢١ بروز: شنبہ بمقام :عاشور خانہ شبیہ پیغمبرؑ سلطان پورہ روڈ نور خاں بازار حیدرآباد میں نوجوانوں اور کم سن لڑکوں کے لئے بسلسلہ ابلاغ پیغام  غدیر جشن ولایت و انعامی مقابلہ منعقد کیا گیا۔جس میں،قصیدہ خوانی، منقبت، تقریر کے ذریعہ کمسن اور نوجوان لڑکوں نے بارگاہ مولائے کائنات امیرالمومنین حضرت علی ابن ابی طالب علیہ السلام میں نذرانہ عقیدت پیش کرنے کی سعادت حاصل کی۔

اس جشن ولایت و انعامی مقابلے میں حصہ لینے والے تمام کمسن اور نوجوان لڑکوں کو "سند ،انعامی رقم، اور دیگر انعامات سے نوازا گیا۔ اور اس کے علاوہ انعام اول و دوم و سوم بھی دیئے گئے۔ 

حجۃالاسلام مولانا مرزا عسکری علی خان نے بتایا کہ ہمارا مقصد و ہدف، کم سن و نوجوان لڑکوں میں شعورو بیداری اور ابلاغ و نشر و ترویج  ولایت حضرت امیرالمومنین حضرت  علی علیہ السلام ہے۔

اس پر نور محفل میں مولانا سید حیدر زیدی صاحب قبلہ، ذاکر اہلبیت مولانا سید خورشید حسن رضوی صاحب قبلہ (بعنوان جج) حجۃ الاسلام والمسلمین مولانا سید مصطفی مہدی صاحب نجفی ( بعنوان جج)، حجۃ الاسلام والمسلمین مولانا سید افسر حسین مشہدی صاحب، حجۃ الاسلام والمسلمین مولانا سید نثار حسین کاظمی نجفی صاحب، ذاکر اہلبیت جناب مرزا جعفر حسین خیلجی صاحب، عالی جناب مرزا ریاض الحسن آفندی صاحب ( mlc ) جناب رضا حسین آزاد صاحب، جناب لائق علی صاحب، شاعر اہلبیت جناب نقی عابدی صاحب( بعنوان ناظم جشن)، جناب داود رضا باقری صاحب ( کنوینیر ) نے شرکت کی۔

جشن کے آخر میں شاعر اہلبیت رضوان علی عابدی شاعر اہلبیت شبیر حیدر پرواز، شاعر اہلبیت کوثر ساقی نے بار گاہ امیرالمومنینؑ میں نذرانہ عقیدت پیش کیا اسکے بعد حجت الاسلام مولانا مرزا عسکری علی خاں نے تمام مہمانوں و شرکاء کا شکریہ ادا کیا اور مولانا خورشید حسن صاحب قبلہ نے منتظمین و معاونین و شرکاء اور مہمانوں کے حق میں دعاء فرمائی۔اس کے بعد سب نے مل کر دعاء سلامتی امام زمانہ (عج) کی تلاوت کی۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .