۱۰ فروردین ۱۴۰۳ |۱۹ رمضان ۱۴۴۵ | Mar 29, 2024
نجف اشرف میں مؤسسہ الغدیر کا قیام

حوزہ/ مولانا رومان رضوی نے بتایا کہ اس مؤسسہ میں امریکن، یوروپین، ہند و پاک کے طلباء جو عصری تعلیم حاصل کر رہے ہیں ان کے لیے یہاں کم وقتی دینی تعلیمات کا اہتمام کیا گیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،نجف اشرف عراق میں ٢٤ ذی الحجہ یوم مباہلہ کے پر مسرت موقع پر موسسہ الغدیر "Al Ghadeer Center" کا قیام حجت الاسلام مولانا محبوب مہدی عابدی صاحب (امریکہ) کی سرپرستی اور حجت الاسلام مولانا سید رومان رضوی نجفی کی ادارت میں عمل میں آیا۔

مولانا رومان رضوی نے بتایا کہ اس مؤسسہ میں امریکن، یوروپین، ہند و پاک کے طلباء جو عصری تعلیم حاصل کر رہے ہیں ان کے لیے یہاں کم وقتی دینی تعلیمات کا اہتمام کیا گیا ہے۔

اس موقع پر جشن مباہلہ کا انعقاد کیا گیا۔جس میں ادارہ کے قیام کے اغراض و مقاصد کے تناظر میں مولانا رومان رضوی نے شرکاء کے سامنے تفصیلی تقریر کی اسکے بعد جشن کا آغاز ہوا۔ جسمیں مولانا شہریار عابدی صاحب،مولانا دائم جونپوری صاحب،مولانا ابوذر خرم آبادی صاحب،مولانا سلطان نجفی صاحب،مولانا سلمان رامپوری صاحب،مولانا رضا نقوی صاحب ،مولانا علی کبیر صاحب،مولانا عابس خان صاحب  نے پنجتن پاک علیہم السلام کی بارگاہ اقدس میں نذرانۂ عقیدت پیش کیا،آخر میں مولانا رومان رضوی نے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .