حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،ماہ مبارک رمضان کی بابرکت شبوں میں جن طلاب کرام نے دورۂ قرآن میں شرکت کی، ان کی حوصلہ افزائی کے لئے مؤسسہ الغدیر نجف اشرف کی جانب سے ایک شاندار جلسۂ تکریم منعقد کیا گیا۔
جلسے کا آغاز مولانا بشیر نجفی کی تلاوتِ قرآنِ مجید سے ہوا، جس کے بعد مولانا وسیم نجفی نے بارگاہِ رسالت میں نعت کا نذرانہ پیش کیا۔ بعد ازاں، مولانا علی کبیر اور مولانا عباس مہدی نے ماہِ رمضان اور قرآن مجید کی فضیلت پر بہترین نظمیں پیش کیں۔
اس موقع پر امریکہ سے مولانا سید محبوب مہدی عابدی نجفی نے آن لائن شرکت فرمائی اور تفہیمِ قرآن کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ دیگر مقررین میں مولانا حسن اکبر، مولانا ابوذر نقوی، مولانا شہریار حسین، مولانا ابوتراب نقوی اور مولانا رومان رضوی شامل تھے، جنہوں نے اپنے خطابات میں قرآن و رمضان کی عظمت پر گفتگو کی۔
بعد ازاں، مؤسسہ کی جانب سے طلاب کرام کی خدمت میں تحائف پیش کیے گئے۔ آخر میں مولانا رومان رضوی نے کلماتِ تشکر ادا کیے اور جلسے کے اختتام کا اعلان کیا۔
آپ کا تبصرہ