حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،نجف اشرف کے مؤسسہ الغدیر میں عالمی شہرت یافتہ عالم دین و خطیب مولانا شہنشاہ حسین نقوی کے اعزاز میں مؤسسہ الغدیر کے زیر اہتمام ایک علمی نشست بعنوان "ایک ملاقات علمائے ہند کے ساتھ" کا انعقاد کیا گیا۔
مولانا رومان رضوی مؤسسہ الغدیر،نجف اشرف کے مدیر کی اطلاع کے مطابق 29 جنوری 2022 کو عالمی شہرت یافتہ عالم دین و خطیب مولانا شہنشاہ حسین نقوی صاحب کے اعزاز میں مؤسسہ الغدیر کے زیر اہتمام ایک علمی نشست بعنوان "ایک ملاقات علمائے ہند کے ساتھ" کا انعقاد کیا گیا،جسمیں نجف اشرف، عراق میں مقیم علمائے ہند نے مولانا شہنشاہ حسین نقوی کا استقبال کیا۔ابتدا میں مولانا رومان رضوی نے تمام علمائے ہند کا تعارف کرایا اور پھر مولانا شہنشاہ حسین نقوی کے ساتھ مختلف دینی امور پر تبادلۂ خیال کا سلسلہ جاری رہا۔
اس جلسہ میں مولانا شہنشاہ حسین نقوی نے اپنے تجربات و مشاہدات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ عصر حاضر میں ہمیں اپنی دینی درسگاہوں کو مزید وسعت دیتے ہوئے عصری تعلیم سے جوڑنے کی ضرورت ہے،اور ہمیں کوشش کرنی چاہئیے کہ ہم نسل نو کو زیور تعلیم سےزیادہ سے زیادہ آراستہ فرمائیں۔مولانا نے مزید کہا کہ دین کے حوالے سے خدمت کا جزبہ لے کر ہم آگے بڑھیں ،راستہ ہموار کرنا خدا کا کام ہے۔
آخر میں مولانا رومان رضوی نے مؤسسہ کی جانب سے مولانا شہنشاہ حسین نقوی کی خدمت میں تحفے پیش کئیے،اور قبلہ کی آمد اور تمام علمائے کرام کا شکریہ ادا کیا۔