۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
ایام فاطمیہ نجف

حوزہ/ اس سلسلے کی پہلی مجلس حرم امیرالمومنین علیہ السلام نجف اشرف میں منعقد ہوئی،جس میں مولانا ابوذر نقوی نے بارگاہ سیدہ (ص) میں نذرانۂ عقیدت پیش کیا اور مولانا رومان رضوی نے اس مجلس میں خطاب کیا ۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، القلم فاؤنڈیشن (دھولری میرٹ) کے صدر ولی مہدی نے بتایا کہ امسال بھی عزائے فاطمی کی مجالس کا آغاز ہو چکا ہے بتاریخ ۲۳ نومبر کو اس سلسلے کی پہلی مجلس حرم امیرالمومنین علیہ السلام نجف اشرف میں منعقد ہوئی،جس میں مولانا ابوذر نقوی نے بارگاہ سیدہ (ص) میں نذرانۂ عقیدت پیش کیا ۔

اس مجلس کو مولانا رومان رضوی نے خطاب کیا،مولانا نے عزائے فاطمی کی اہمیت اور فضیلت شہزادئ کونین (ص) کے حوالے سے بیان کیا کہ عزائے فاطمی جہاں خوشنودئ خدا کا ذریعہ ہے،وہیں غیبت کے اس دور میں امام زمانہ علیہ السلام کی نصرت کا بہترین ذریعہ ہے۔

کثیر تعداد میں علمائے نجف اشرف نے اس مجلس میں شرکت فرمائی، مولانا عبد اللہ عابدی،مولانا شوکت عباس،مولانا سمیع نجفی،مولانا عباس مہدی،مولانا کامران رضوی،مولانا عالم نجفی،مولانا عون املوی،مولانا شمسی خان،مولانا سرور کاظمی،مولانا شہنواز حسین کے علاوہ بھی کافی تعداد میں علمائے کرام نے اس مجلس میں شریک تھے!

القلم فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام نجف اشرف میں ایام فاطمیہ کی مجالس کا آغاز

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .