۶ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۶ شوال ۱۴۴۵ | Apr 25, 2024
مرزا ذہین

حوزہ/ مجلہ کے خصوصی شمارہ ٤ کے رسم اجراء کے موقع پر آيۃ اللہ العظمى سيد علي الحسيني السيستانی کے مرکز ابحاث العقائد کے وفد نے شرکت کی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،۱۳رجب المرجب ١٤٤٣ھ کو آیۃ اللہ شیخ باقر شریف القرشی کی عالمی لائبریری آف امام حسن نجف اشرف میں جشن مولود کعبہ کے تیرہویں دور کے موقع پر طلاب و افاضل نجف اشرف کی طرف سے زیر نگرانی عاشورا فاؤنڈیشن العالمی الھند فرع نجف اشرف خصوصی شمارہ ٤۔۔درِّ نجف ۔۔ سید الاحرار حضرت ابا عبد اللہ الحسین علیه السلام نمبر کا رسمِ اجراء عمل میں آیا جس میں عالمی مرکز حضرت ولی عصر نجف اشرف کے رئیس حضرت آیت اللہ سید محمود بحرالعلوم میردامادی نے حضرت امام حسین عليه السلام کی حیاتِ طیبہ پر روشنی ڈالتے ہوئے ظلم و دہشت گردی کے خلاف کردارِ حسینی پر زور دیتے ہوئے عالمِ انسانیت کو جناب امام حسین علیه السلام کے نقش قدم پر چلنے کی ترغیب دلائی اور اراکین مجلۂ درِّ نجف کی کاوشوں پر حرف استحسان رقم کرتے ہوئے تبلیغ معارف اہلبیت کو اردو زبان میں ایک حسین قدم اور ثمر بخش اقدام قرار دیا -

جشن کی صدارت کے فرائض انجام دینے کے لئے حضرت آیت اللہ سید مجتبیٰ الحسینی تشریف لائے جنہوں نے کردار حسینی پر روشنی ڈالی اور ولایت و سیرت اہلبیت کی ترویج کو طلاب علوم دینیہ کی اولین و اہم ترین ذمہ داری اور طلاب ھند کی تحریری کاوش مجلۂ درِّ نجف کو پائیدار خدمت اور تحریری جھاد قرار دیا -

رسمِ اجراء سے قبل مدیر مجلۂ درِّ نجف مولانا مرزا ذہین نجفی نے خطاب کرتے ہوئے مجلہ کے سرپرست حضرات کی شخصیت پر اجمالی روشنی ڈالی اور مجلس مشاورت کے اراکین کا مختصر تعارف کرایا مجلہ کے خصوصی شمارہ ٤ کے رسم اجراء کے موقع پر آية الله العظمى سيد علي الحسيني السيستاني دام ظله العالي کے مرکز ابحاث العقائد کے وفد نے شرکت کی ۔ امامِ حرم امام علی ؑ حجۃ الاسلام والمسلمین صادق الخرسان نے مجلۂ در نجف کو پائیدار خدمت قرار دیا ۔ نمائندگان مراجع عظام کے علاوہ حرم امام حسین علیہ السلام ،حرم ابوالفضل العباس علیہ السلام ،حرم امام علی علیہ السلام اور دیگر عتبات عالیات کے وفود نے شرکت کی ۔کثیر تعداد میں حوزۂ علمیہ نجف اشرف کے بزرگ اساتذہ طلاب و افاضل شریک رہے ۔ نائب مدیر مجلۂ درِّ نجف مولانا مرزا رفیق حسین نجفی نے مھمانان گرامی کا استقبال فرمایا۔

رسم اجراء سے قبل حوزۂ علمیہ نجف اشرف کے افاضل و شعرائے کرام نے حضرت علی کی شان میں اپنا اپنا طرحی کلام پیش کیا جبکہ محفل میں حضرت علامہ الشیخ مھدی باقر شریف القرشی حفظه الله مسند نشیں رہے ۔

آخر میں مجلہ کے مدیران مولانا مرزا ذھین نجفی ۔ مولانا مرزا رفیق نجفی نے شرکائے جشن و شعرائے کرام وفود عتبات عالیات نمائند گان بیوت مراجع عظام حفظهم الله کا شکریہ ادا کیا اور اہل قلم حضرات سے مجلہ کے پانچویں شمارہ حضرت محمد مصطفےٰ صلي الله عليه وآله وسلم يعنی رحمۃ اللعلمين نمبر کے لئے علمی تعاون کی درخواست کی ۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .