۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
مولانا شہریار عابدی

حوزہ/نجف اشرف سے حجة الاسلام والمسلمین مولانا شہریار عابدی نے توہین رسالت کے خلاف مذمتی بیان جاری کرتے ہوئے کہا، حالیہ دنوں میں فرانس کے صدر نے جو رسول(ص) کی شان میں گستاخی کی اس نے نہ صرف اپنی جہالت کا ثبوت دیا بلکہ یہ بتایا کہ وہ کتنا گرا ہوا انسان ہے۔لہذا چاہیے کہ نہ صرف مسلمان بلکہ دنیا کا ہر انسان ایسے شخص کی مذمت کرے اور اسکا بائکاٹ کرے۔اور مذمت کے ساتھ ایسے عملی اقدامات اٹھائے جائیں کہ پھر کوئی ایسی جرأت نہ کرے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،حوزۂ نجف اشرف سے حجة الاسلام والمسلمین مولانا شہریار عابدی نے فرانس کی حالیہ گستاخیوں کے ردّ عمل میں حوزہ نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے فرانس کے اس وقیحانہ عمل کی پرزور مذمت کی مولانا موصوف نے اس اقدام کو ایک غیر ذمہ دارانہ عمل ٹھہراتے ہوئے اسے انسانیت کی توہین قرار دیا۔

حوزۂ نجف اشرف کے برجستہ محقق نے کہا،رسول خدا حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جو کائنات کی سب سے عظیم شخصیت ہیں جنکی عظمت کی گواہی صرف گزشتہ انبیاء(ع)  اور اہلبیت(ع) اور پیغمبر کے صحابہ اور انکے ماننے والوں نے ہی نہیں دی بلکہ رسول(ص) کے وہ دشمن جنہوں نے رسول (ص) سے جنگ کی وہ بھی رسول خدا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی شخصیت کی عظمت کا قصیدہ پڑھتے ہوئے نظر آئے بلکہ وہ علماء جو دوسرے مذاھب سے تعلق رکھتے ہیں وہ بھی رسول کی عظمت و بزرگی پر تعجب کرتے ہوئے نظر آتے ہیں۔

مولانا موصوف نے مزید کہا،اسکی وجہ یہ ہیکہ نبی کریم(ص) علم و اخلاق کی جس بلندی پر فائز ہیں وہاں تک کسی انسان کی رسائی نہیں ہے۔اور رسول اکرم(ص) جو منہج اور آئین لیکر آئے اسکی مثال نہیں ملتی۔ اسلئے کہ رسول خدا (ص) نے جو حریت اور آزادی اور مساوات اور برابری کا پیغام دیا ویسی حریت اور مساوات کی مثال کسی معاشرے میں نظر نہیں آتی۔لہذا نبی کریم(ص) کی توہین کرنا صرف انکی ذات کی توہین کرنا نہیں ہے بلکہ انسانیت کی توہین کرنا ہے۔

انہوں نے کہا،اور حالیہ دنوں میں فرانس کے صدر نے جو رسول(ص) کی شان میں گستاخی کی اس نے نہ صرف اپنی جہالت کا ثبوت دیا بلکہ یہ بتایا کہ وہ کتنا گرا ہوا انسان ہے۔
لہذا چاہیے کہ نہ صرف مسلمان بلکہ دنیا کا ہر انسان ایسے شخص کی مذمت کرے اور اسکا بائکاٹ کرے۔
اور مذمت کے ساتھ ایسے عملی اقدامات اٹھائے جائیں کہ پھر کوئی ایسی جرأت نہ کرے۔
الله کی لعنت ہو رسول کی توہین کرنے والوں پر۔۔
الله فرانس کے صدر اور اسکے حامیوں کو ساری دنیا میں ذلیل و خوار فرمائے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .