۳۰ فروردین ۱۴۰۳ |۹ شوال ۱۴۴۵ | Apr 18, 2024
شہید عارف الحسینی فاؤنڈیشن اصفہان کی جانب سے جشن مولود کعبہ کا انعقاد

حوزہ / شہید عارف الحسینیؒ فاؤنڈیشن اصفہان کی جانب سے عظیم الشان جشن مولود کعبہ کا انعقاد کیا گیا اور ایران کے شہر اصفہان میں نمائندہ قائد محترم کی حلف برداری کی تقریب منعقد کی گئی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حسینیہ حضرت فاطمہ الزھرا سلام اللہ علیہا ستاد اصفہان میں 13 رجب المرجب کی مناسبت سے منعقدہ جشن مولود کعبہ میں قم المقدسہ سے خصوصی مہمانان گرامی؛ مسؤل شعبہ خدمت زائرین و خادم حضرت فاطمہ معصومہ(س) جناب سید ناصر عباس انقلابی صاحب، جناب مولانا سید ارباب علی شاہ موسوی اور مسئول دفتر قائد ملت جعفریہ پاکستان قم المقدس جناب مولانا توقیر عباس کاظمی صاحب شریک ہوئے۔

جشن مولود کعبہ کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کی سعادت برادر عادل حسین کشمیری نے حاصل کی۔

خادم حضرت معصومہ (س) جناب سید ناصر عباس انقلابی صاحب نے شہید عارف حسین الحسینیؒ فاونڈیشن کی خدمات اور فعالیت کو سراہا اور اس اہم موقع کو غنیمت جانتے ہوئے اہم اعلان فرمایا اور صدر فاونڈیشن ہذا مولانا سید علی جعفر شمسی کی سرزمین اصفہان میں قائد ملت‌ جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی دامت برکاتہ کے نمائندہ کے طور پر معرفی کی۔

مسئول دفتر قائد ملت جعفریہ پاکستان قم المقدس جناب مولانا توقیر عباس کاظمی صاحب نے مولانا سید علی جعفر شمسی سے حلف لیا کہ وہ ہمیشہ کی طرح احسن انداز سے اس ذمہ داری کو انجام دیں گے۔

اسی دوران خادم حرم حضرت فاطمہ معصومہ سلام اللہ علیہا جناب سید ناصر عباس انقلابی صاحب کو طلاب اصفہان اور بالخصوص اس فاونڈیشن سے دلی وابستگی پر سپاس نامہ سے نوازا گیا اور ان کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا گیا۔ ضمنا مسابقہ کتابخوانی "کتاب فاطمہ من المہد الی اللحد" کے کامیاب 6 برادران کو نقدی انعامات بھی دئیے گئے۔برادر محسن رضا کشمیری نے جشن میں موجود بچوں کے درمیان فاونڈیشن کی طرف سے عیدی بھی تقسیم کی۔

آخر میں قم المقدسہ سے تشریف لائے ہوئے معزز مہمان مسئول دفتر قائد ملت جعفریہ پاکستان قم المقدس جناب مولانا توقیر عباس کاظمی صاحب نے طلاب سے خطاب کرتے ہوئے بہترین انداز میں فضائل امیرالمؤمنین حضرت علی ابن ابیطالب علیہ السلام بیان کئے۔قابلِ ذکر ہے کہ حاضرین جشن کی خدمت میں طعام علوی بھی پیش کیا گیا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .